طلبا محنت ، حب الوطنی کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں:نوید اختر

طلبا محنت ، حب الوطنی کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں:نوید اختر

ہائر سیکنڈری سکول میں طلباء نے ملی نغمے قومی ترانے اور ٹیبلوز پیش کئے

 دھنوٹ(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دھنوٹ میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلباء نے ملی نغمے ، قومی ترانے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلباء اور دیگر شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل نوید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے ، اس کی آزادی کی قدر کرنا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے ، طلباء تعلیم کے حصول کے ساتھ نظم و ضبط، محنت، دیانت داری اور حب الوطنی کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو فروغ دینا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...