چوک سرور شہید میں یوم آزادی کی پر وقار تقریب

چوک سرور شہید میں یوم آزادی کی پر وقار تقریب

سرکاری افسروں ، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی،شہریوں کی شرکت

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر پریس کلب چوک سرور شہید کے زیر اہتمام سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرکاری اداروں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی سی ڈی انچارج ضلع کوٹ ادو ڈی ایس پی چوہدری اشفاق احمد رندھاوا تھے ، جبکہ ایس ایچ او سٹی محمد فاروق، صدر علماء مشائخ امن کمیٹی ضلع کوٹ ادو عطا الحق فاروقی عبد الستار چوہدری، خلیل احمد خلیل اور دیگر عہدیداران و شہری بھی موجود تھے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت عبدالباسط نے حاصل کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ، اس کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا، شرکاء اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...