جشن آزادی :مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے زیر اہتمام تقریب
پرچم کشائی،جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ، غلام حیدر وائیں کیلئے فاتحہ خوانی اقتصادی سفر میں نواز شریف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: غزالہ شاہین
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ملتان ڈویژن کے زیر اہتما م جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام ڈویژنل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ ملتان ڈویژن ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں، سابق ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں کی زیر صدارت وائیں ہال میاں چنوں میں منعقد کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی سابق ایم پی اے خولہ امجد صدر خواتین ونگ ملتان ڈویژن تھیں ، یاسمین ،ماریہ علی۔،تمکینہ ،مدیحہ شیخ ،سروت خان افشین بٹ،فرمیدہ چوہان،تہمینہ نور ، شاہینہ شفیق،نوشین ملک شاہدہ ظہور ایڈووکیٹ ،مسرت النسا ایڈووکیٹ، زکیہ پروین ، نبیلہ مجید، انعم معراج، آسیہ راؤ، صائمہ بٹ، نگہت یاسمین سمیت مسلم لیگ ن کے تمام ونگ کے عہد یداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔تقریب میں پرچم کشائی،جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہید غلام حیدر وائیں کے مزار پر مسلم لیگی رہنماؤں نے فاتحہ خوانی کی۔جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں امید وار ایم پی اے پی 208میاں چنوں نے کہا کہ پاکستان کے تعمیراتی اور اقتصادی سفر میں میاں محمد نواز شریف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ موٹرویز کا جال، ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانا اور توانائی کے منصوبوں کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ان کے دورِ حکومت کے روشن باب ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments