وہاڑی حادثہ میں جاں بحق 3 نوجوانوں کی آبائی گاؤں میں تدفین
یوم آزادی کی شب کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے
وہاڑی(خبرنگار) یومِ آزادی کی شب بورے والا روڈ پر چک نمبر 7 ڈبلیو بی کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین نوجوانوں کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 5 ڈبلیو بی میں اجتماعی طور پر ادا کردی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر پورا علاقہ سوگوار رہا جبکہ لواحقین کی آہ و بکا اور اہل علاقہ کی اشک بار آنکھوں نے ماحول کو انتہائی غمگین کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بورے والا روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چک نمبر 5 ڈبلیو بی کے رہائشی 19 سالہ محمد عرفان ولد ریاض، 16 سالہ شہباز ولد فیاض اور 20 سالہ امیر حمزہ ولد کاشف جاں بحق جبکہ ہدایت اللہ ولد حق نواز شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ میتیں آبائی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments