پولیس کا کریک ڈاؤن، 6ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
9 مقدمات ٹریس، 3 لاکھ 71 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد، اشتہاری گرفتار
وہاڑی (خبرنگار) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، مختلف کارروائیوں میں سرقہ عام گینگ کے دو ارکان سمیت چھ ملزمان گرفتار کرکے نو مقدمات ٹریس اور 3 لاکھ 71 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔ تھانہ فتح شاہ پولیس نے محمد مقصود اور محمد جاوید کو گرفتار کرکے نو مقدمات ٹریس کیے ، ملزمان سے دو موٹرسائیکلیں، نقدی اور متفرق سامان برآمد ہوا۔ کارروائی ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی نگرانی میں ایس ایچ او چوہدری محمد آصف اور ٹیم نے کی۔ تھانہ گگو پولیس نے شہری محمد حنیف کا چوری شدہ موٹرسائیکل دو ہفتوں میں برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ تھانہ کرم پور پولیس نے اشتہاری مجرمان شان علی، اجمل شاہ اور فوزیہ بی بی کو گرفتار کیا۔ یوم آزادی پر سائفن میلسی سے والدین سے بچھڑنے والی کمسن بچی زینب کو بھی پولیس نے تلاش کرکے والد کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments