جلال پورپیروالہ : چوروں نے چھت توڑ کر گھر، دکان لوٹ لی
چور لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقے موضع بیٹ کیچ جنوبی کے کھوہ چاہ کبیروالا میں نامعلوم چور چھت توڑ کر فدا حسین کی دکان اور گھر کے تین کمروں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق چور رات کے وقت چھت توڑ کر گھر اور دکان میں داخل ہوئے اور سامان کی تلاشی کے بعد نقدی سمیت قیمتی اشیا لے گئے ۔ اہلخانہ کو واردات کا علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر متعلقہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ۔ متاثرہ شہری نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments