مکہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے نیک شگون ہے ، شیخ محمد یونس

 مکہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے  نیک شگون ہے ، شیخ محمد یونس

ملتان (کرائم رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ محمد یونس نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ معاہدے کو خوش آئند اور مسلم امہ کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، اتفاق، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات تینوں ممالک سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے امید اور استحکام کا پیغام ہیں۔ مکہ مکرمہ کی سرزمین پر ہونے والا معاہدہ مسلم دنیا کے باہمی اتحاد اور تعاون کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...