ملتان نے ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

ملتان نے ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

وہاڑی کو سیمی فائنل میں شکست، فائنل میں خانیوال کو چار، دو سے ہرا یا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام دی آرٹ آف ملتان آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ ملتان نے جیت لی۔ پہلے سیمی فائنل میں ملتان اور وہاڑی کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ملتان نے وہاڑی کو 4 کے مقابلے میں 5گول سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں خانیوال نے لودھراں کو 2-0 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔فائنل میں ملتان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خانیوال کو 4-2 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاالرحمن خان نے کہا کہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے سلسلے میں انٹر تحصیل کے بعد انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژنل سطح پر ہاکی چیمپئن شپ منعقد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے ، پاکستان کی 79ویں جشن آزادی کے موقع پر عزم کرنا ہوگا کہ کھیلوں کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم سربلند کریں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...