فرینڈز گروپ تاجر برادری کے حقوق کا محافظ ہے ، اسلم بھٹہ
فرینڈز گروپ تاجر برادری کے حقوق کا محافظ ہے ، اسلم بھٹہانتخابی مہم میں تاجروں Tکی بھرپور حمایت کامیابی کی ضمانت ، قائدین کا اظہارِ خیال
ملتان (لیڈی رپورٹر) فرینڈز گروپ چیمبر آف کامرس کی کور کمیٹی کے رکن اور معروف تاجر رہنما اسلم بھٹہ نے انتخابی مہم کے دوران منعقدہ تقریب میں گروپ کے قائدین کی دستار بندی کی۔ تقریب میں میاں فیصل مختار، خواجہ محمد شفیق، چوہدری ذوالفقار علی انجم، میاں فضل الٰہی شیخ، مجید اللہ خان، چوہدری الطاف شاہد، میاں جمیل احمد، شیخ فہیم ستار، میاں عامر نسیم، چوہدری طارق کریم، عامر نصاریٰ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر اسلم بھٹہ نے کہا کہ فرینڈز گروپ نے ہمیشہ تاجر برادری کے حقوق اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران تاجروں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی گروپ پر اعتماد کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کارکنوں اور قائدین کی کاوشوں کو سراہا۔میاں فیصل مختار نے کہا کہ فرینڈز گروپ تاجر برادری کی حقیقی نمائندگی پر یقین رکھتا ہے ، کامیابی کے بعد چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کا حل اور کاروباری مفادات کا تحفظ گروپ کی ترجیح ہے ۔چوہدری ذوالفقار علی انجم نے تاجروں سے متحد ہو کر حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرنے کی اپیل کی۔ میاں فضل الٰہی شیخ نے کہا کہ انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور تاجروں کی حمایت سے کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments