نادارا کا پاک آئی ڈی ڈیجیٹل ایپ کے حوالے سے آگاہی سیشن
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)نادرا پاکستان کے زیرِ اہتمام مقامی انسٹیٹیوٹ میں پاک آئی ڈی ڈیجیٹل ایپ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد۔۔۔
سیشن میں نادرا کے نمائندے رانا محمد عامر نے میڈیکل کے طلبا و طالبات کو پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت مختلف شناختی دستاویزات سے متعلق آن لائن سہولیات، طریقۂ استعمال اور فوائد کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک آئی ڈی ڈیجیٹل ایپ شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف سہولیات حاصل کرنے کا آسان اور جدید ذریعہ فراہم کرتی ہے . شہری ایپ کے ذریعے متعدد خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے وقت اور سفر کے اخراجات بچا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments