تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، تین افراد زخمی
میاں چنوں (سٹی رپورٹر)جی ٹی روڈ پر ٹال پلازہ کے قریب تیز رفتار چیمہ بس نے مہران کار کو ٹکر مار دی۔۔
، جس کے نتیجے میں بے قابو کار سڑک کنارے کھڑی موٹروے پولیس کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں خاتون سمیت کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں محلہ رحمانیہ کے رہائشی 35 سالہ عمر، 45 سالہ کاشف اور 70 سالہ شمیم شامل ہیں۔ حادثے میں موٹروے پولیس کے اہلکار محفوظ رہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس اور تھانہ سٹی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments