ہوٹل چوک پر بے ہنگم ٹریفک، شہریوں کو مشکلات
ہوٹل چوک پر بے ہنگم ٹریفک، شہریوں کو مشکلاتپرانے پل کا راستہ بند، شہریوں کو طویل سفر اور اضافی اخراجات کا سامنا
ملتان (لیڈی رپورٹر)عزیز ہوٹل چوک پر ٹریفک کا نظام بے ہنگم ہونے اور پرانے پل کی طرف جانے والا راستہ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرانے پل کی طرف جانے والی بڑی آبادی کو روزانہ طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ۔ موجودہ صورتحال کے باعث شہریوں کو کافی آگے جاکر یوٹرن لینا پڑتا ہے ، جس سے اضافی پٹرول خرچ ہونے کے ساتھ قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق طویل راستے سے بچنے کیلئے بعض افراد مجبوری میں رانگ وے اختیار کرتے ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عزیز ہوٹل چوک کے قریب پل کے نیچے پرانے پل کی جانب مناسب یوٹرن یا راستہ بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر اور شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔ انہوں نے ایم ڈی اے کی ٹریفک انجینئرنگ برانچ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے موقع کا جائزہ لے کر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments