مہنگائی ، ٹیکسوں کیخلاف دھرنے کا سیاسی مقصد نہیں:شازیہ سیال
ملتان (کرائم رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کی دو روزہ صوبائی شوریٰ اور سہ ماہی کارکردگی اجلاس ملتان میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ سیال نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، بلکہ یہ مہنگائی، ناجائز ٹیکسوں اور بھاری یوٹیلیٹی بلوں سے متاثرہ عوام کی آواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول پر عائد لیوی، بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکس، مہنگائی اور آئی پی پیز کا بوجھ عام آدمی کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن چکا ہے ۔ بچوں کی خوراک، تعلیم اور علاج والدین کی پہنچ سے دور ہورہے ہیں، جبکہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈال رہے ہیں۔شازیہ سیال نے کہا کہ حکومت کو عوام کی آواز سننا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments