زکریا یونیورسٹی ، برسوں سے ایک ہی نشست پر اہلکار تعینات

زکریا یونیورسٹی ، برسوں سے ایک ہی نشست پر اہلکار تعینات

زکریا یونیورسٹی ، برسوں سے ایک ہی نشست پر اہلکار تعیناتکرپشن اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال ، روٹیشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں ایک اہلکار کی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد برسوں سے ایک ہی نشست پر تعینات ملازمین کے حوالے سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف انتظامی شعبوں میں متعدد اہلکار طویل عرصے سے ایک ہی عہدے اور نشست پر کام کر رہے ہیں، جبکہ بعض کے خلاف مبینہ کرپشن، بدانتظامی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس، رجسٹریشن اور کنٹرولر آفس سمیت دیگر اہم شعبوں میں بعض ملازمین طویل عرصے سے تعینات ہیں۔

اکاؤنٹس برانچ میں مہر شکیل، طلعت سہو، اسحاق کمال، فرحان قریشی، جام منیر، محمد عارف، محمد ہاشم، رانا عرفان اور محمد ارشد قریشی سمیت دیگر ملازمین کے نام سامنے آئے ہیں۔ رجسٹریشن برانچ میں مہر محسن، محسن شہزاد، محمد جاوید نیازی، محمد صفدر اور رانا توقیر جبکہ کنٹرولر آفس میں رانا حمود، ستار رانجھا، عمران اور ارشد میتلا سمیت دیگر اہلکاروں کی طویل تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ملازمین کے خلاف شکایات یونیورسٹی انتظامیہ کے علم میں لائی جاتی رہی ہیں، تاہم مؤثر کارروائی نہ ہوسکی۔ اساتذہ، ملازمین اور طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔یونیورسٹی حکام کے مطابق ملازمین کیلئے روٹیشن پالیسی نافذ کی جارہی ہے اور طویل عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو تبدیل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...