چھوٹے تاجروں کیلئے ایف بی آر کی نئی سکیم، سہولت کاری مہم

 چھوٹے تاجروں کیلئے ایف بی آر کی نئی سکیم، سہولت کاری مہم

چھوٹے تاجروں کیلئے ایف بی آر کی نئی سکیم، سہولت کاری مہم آگاہی نشست، رجسٹریشن ، ریٹرن فائلنگ میں مکمل معاونت فراہم کرنے کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر، کرائم رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیر اہتمام چھوٹے تاجروں کی سکیم سے متعلق ملک گیر آگاہی نشست ہوئی، جس میں ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان نے آن لائن شرکت کی۔ نشست میں ایف بی آر حکام، ٹیکس ماہرین، چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سکیم تاجروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے ، جس کا مقصد چھوٹے تاجروں کیلئے ٹیکس نظام کو آسان، سادہ اور سہولت پر مبنی بنانا ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ تاجروں کو ہر مرحلے پر مکمل رہنمائی اور عملی معاونت فراہم کی جائے ۔

ممبر اسٹریٹجک ریفارمز ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بتایا کہ سکیم میں سادہ ٹیکس ریٹرن، گرین پلیٹ کا اجرا، پی او ایس انٹیگریشن سے استثنا اور ودہولڈنگ ٹیکس کی ذمہ داریوں سے آزادی شامل ہے ۔ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر زبیر بلال نے کہا کہ ملک بھر میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کرکے تاجروں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔آر ٹی او ملتان کے مرکزی آڈیٹوریم میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر محمد سرمد قریشی نے نشست کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم اعتماد، سہولت اور رضاکارانہ ٹیکس تعمیل کے ذریعے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کی کوشش ہے ۔ آر ٹی او ملتان چھوٹے تاجروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔خانیوال، میاں چنوں، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی آن لائن نشستیں ہوئیں۔ فوکل پرسن محمد نواز اور ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عمیر شفقت نے بتایا کہ رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ اور آگاہی کیلئے خصوصی ٹیمیں اور ہیلپ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...