اینٹی کرپشن عدالت :ملزموں کی ڈسچارج رپورٹ مسترد
اینٹی کرپشن عدالت :ملزموں کی ڈسچارج رپورٹ مسترد صاف ستھر پروگرام میں مبینہ کروڑوں کی بے ضابطگی، تینوں ملزم جیل بھجوا دئیے
ملتان (کورٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت ملتان نے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کروڑوں روپے کی بے ضابطگی کے مقدمے میں ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔دستاویز کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان میں مقدمہ نمبر 17/26 مورخہ 20 اگست 2026 کو دفعہ 409 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں تین افراد کو نامزد کیا گیا اور سرکاری فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں، ریکارڈ میں خلاف ضابطہ اندراجات سمیت دیگر الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے تفتیش کے بعد عدالت میں تینوں ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ پیش کی۔ تاہم عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اسے مسترد کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments