نان سٹاپ وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

نان سٹاپ وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

نان سٹاپ وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محرومنقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں، زیورات، مویشی ، گھریلو سامان لوٹ لیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، زیورات، مویشی اور گھریلو سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ریاض کے گھر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ، ساڑھے تین تولے زیورات، راجہ رام سے نوید احمد کا انورٹر، صدر جلالپور سے ریاض اور ہاشم کی بکریاں چوری ہوگئیں۔ نیو ملتان میں ڈاکوؤں نے علی اکبر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور 5 موبائل فون چھین لئے ۔ شاہ رکن عالم اور دولت گیٹ سے نعیم اور ارشاد احمد کی موٹرسائیکلیں جبکہ سیتل ماڑی سے ہارون کے 80 ہزار روپے چوری ہوگئے ۔

بدھلہ سنت میں ڈاکوؤں نے اللہ یار سے 63 ہزار روپے ، کینٹ میں صدیق سے 5 لاکھ 5 ہزار روپے اور چہلیک میں شہزاد عالم سے 15 ہزار روپے لوٹ لئے ۔ مظفرآباد میں عبدالستار کے گھر سے نقدی و چاندی کے زیورات چوری ہوگئے ۔قطب پور سے عبداللہ کی موٹرسائیکل اور ذوالفقار علی کا موبائل، شاہ شمس سے نوید قریشی کا گھریلو سامان، ممتازآباد سے عبادالرحمن کی موٹرسائیکل اور معظم علی کا موبائل چوری ہوگیا۔ بی زیڈ میں اسماعیل سے موبائل، ڈی ایچ اے میں اجمل سے 16 ہزار روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل، الپہ میں اسلم اور سجاد کا سامان جبکہ قادرپورراں میں بلال سے 5 ہزار روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل چھین لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...