دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس، میلاد انتظامات پر مشاورت
دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس، میلاد انتظامات پر مشاورتجلوسوں و محافل کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے :ڈی ایس پی
بورے والا (سٹی رپورٹر ) دفاع پاکستان کونسل اور سرکل پولیس بورے والا کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی انجمن تاجران، مرکزی میلاد کمیٹی، جماعت اہل سنت اور دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلادالنبیؐ کے انتظامات، ملکی استحکام، باہمی رواداری اور امن و امان کے قیام پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک نے کہا کہ جشن میلادالنبی ؐ عقیدت و محبت کے اظہار کا عظیم موقع ہے ، تمام اداروں، تنظیموں اور شہریوں کو باہمی تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ ڈی ایس پی بورے والا رانا محمد عمران ٹیپو نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور مذہبی پروگراموں، جلوسوں و محافل کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments