کسان تنظیموں کا گرینڈ جرگہ، صوبہ بحالی کا مطالبہ

کسان تنظیموں کا گرینڈ جرگہ، صوبہ بحالی کا مطالبہ

کسان تنظیموں کا گرینڈ جرگہ، صوبہ بحالی کا مطالبہشرکاء نے یونیورسٹی چوک تک ریلی نکالی، جدوجہد جاری رکھنے عزم کیا

بہاول پور(خبرنگار ) بہاول پور صوبہ کی بحالی کے مطالبے کے سلسلے میں مختلف کسان تنظیموں کا گرینڈ جرگہ بہاول پور پریس کلب میں منعقد ہوا، جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے سے مرکزی چیئرمین جے آئی کسان بورڈ پاکستان و تحریک صوبہ بہاول پور جام حضور بخش لاڑ، سابق پارلیمنٹرین سید تابش الوری، تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے کوآرڈی نیٹر راجہ شفقت محمود اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے بہاول پور کے وسائل، زرعی اراضی اور پانی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ بحالی کو عوام کا دیرینہ اور جائز مطالبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور پہلے ایک باقاعدہ صوبہ تھا اور اس کی بحالی کے لیے 56 سال سے جدوجہد جاری ہے ۔کسان، تاجر اور خواتین تنظیموں کے نمائندگان نے صوبہ بحالی کی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرگے کے اختتام پر شرکاء نے بہاول پور پریس کلب سے یونیورسٹی چوک تک ریلی نکالی اور صوبہ بحالی کے حق میں نعرے لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...