ناقص حفاظتی آلات پر میپکو کالائن مین معطل
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے ناقص حفاظتی آلات استعمال کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر پاک گیٹ سب ڈویژن کے لائن مین اشفاق انصاری کو معطل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔میپکو ملتان سرکل کے سیفٹی سیل کے ایس ڈی او خاور سجاد اور میپکو ہیڈکوارٹر کے شعبہ ایچ ایس ای کے سیفٹی انسپکٹر حیدر زمان نے پاک گیٹ سب ڈویژن میں لائن سٹاف کے حفاظتی آلات کی دستیابی، حالت اور درست استعمال کا جائزہ لینے کیلئے ٹی اینڈ پی پریڈ کی۔ اس موقع پر ایس ڈی او پاک گیٹ سب ڈویژن عبدالباری بھی موجود تھے ۔معائنے کے دوران لائن مین اشفاق انصاری حفاظتی تقاضوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments