ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات
ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری احکاماتمحمد عابد کا متعلقہ افسروں کو میرٹ پر کارروائی اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ڈی پی او نے تفصیل سے سنا اور متعلقہ افسران کو میرٹ و قانون کے مطابق فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ بعض شکایات پر انہوں نے متعلقہ افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جبکہ دیگر درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ وقت میں مسائل کے حل اور پیش رفت کی رپورٹ طلب کی۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر بلا تاخیر قانونی کارروائی کی جائے اور کسی شہری کو انصاف کے حصول میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments