ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا کینال ویو پارک کا دورہ، کاموں کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا کینال ویو پارک کا دورہ، کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا کینال ویو پارک کا دورہ، کاموں کا جائزہسیفٹی گرلز، ٹف ٹائلز، صفائی اور شجرکاری کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بہاولپور(خبرنگار ) ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے ایئرپورٹ کے قریب واقع کینال ویو پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نہر کے اطراف سیفٹی گرلز کی تنصیب اور خراب ٹف ٹائلز کی تبدیلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارک کو محفوظ، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لیے تمام کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی بہتر بنانے ، پودوں اور درختوں کی مناسب کانٹ چھانٹ اور پارک کو سرسبز و خوشگوار رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کام بروقت مکمل کرکے پارک کو جلد عوام کے لیے کھولنے انتظامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینال ویو پارک شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ بہاولپور کا مثبت تاثر اجاگر کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...