احسانپور میں نعمان منجوٹھہ قتل کیس کا مقدمہ، تفتیش شروع

احسانپور میں نعمان منجوٹھہ قتل  کیس کا مقدمہ، تفتیش شروع

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) احسانپور میں فائرنگ کرکے نوجوان نعمان منجوٹھہ کو قتل کرنے کے واقعے کا تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 مقدمہ مقتول کے والد غلام شبیر کی مدعیت میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے قریب چار مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے نعمان شدید زخمی ہوگیا، جسے پہلے آر ایچ سی دائرہ دین پناہ اور بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کے والد کے مطابق نعمان تقریباً ایک ماہ قبل قتل ہونے والے طارق مشوری کے مقدمے میں نامزد اور عبوری ضمانت پر تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...