کاروان مصطفیؐ کے استقبال کی تیاریاں مکمل، مشاورتی اجلاس
ملتان (کرائم رپورٹر)جامعہ عربیہ اسلامیہ انوار العلوم نیو ملتان کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس ‘‘کاروان مصطفیؐ ‘‘کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس جامع مسجد نور مصطفیؐ، ڈی بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت کاروان مصطفیؐ کے آرگنائزر علامہ حافظ عبدالعزیز سعیدی نے کی۔ اجلاس میں علاقائی مساجد اور تنظیموں کے نمائندگان سمیت مہمان خصوصی قاری غلام شبیر سواگی، قاری منظور احمد سعیدی، ملک اسلم ڈوگر، رانا شفقت علی، قاری نذر حسین روانی، قاری محمد اجمل سعیدی، قاری غلام فرید قادری اور دیگر نے شرکت کی۔شرکاء کو بتایا گیا کہ کاروان مصطفیؐ کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments