تنخواہوں کی عدم ادائیگی،نجی کمپنی گارڈزکا ائیر پورٹ پر احتجاج

تنخواہوں کی عدم ادائیگی،نجی کمپنی  گارڈزکا ائیر پورٹ پر احتجاج

ملتان (کرائم رپورٹر)ایئر پورٹ پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے احتجاج کیا ۔

 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین انچارج کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایئر پورٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں مگر دو ماہ سے تمام ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں اس حوالے سے حکام سے بات کی گئی مگر بے سود رہی حکام فوری طور پر سکیورٹی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...