میاں چنوں، رشوت لیتا میونسپل کارپوریشن کلرک گرفتار
اینٹی کرپشن ٹیم نے 15ہزار روپے رشوت کی رقم اور نشان زدہ کرنسی برآمد کرلی
میاں چنوں،ملتان(تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر، کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف محمود اور ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن میاں چنوں کے کلرک محمد طاہر علی کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی بھی برآمد کرلی گئی، جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ملزم نے سائل توصیف اعظم سے بچوں کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے کاغذات تیار کرنے کے عوض پہلے 10 ہزار روپے وصول کئے تھے ، جبکہ مزید 15 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔ سائل کی درخواست پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کا منصوبہ بنایا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ملزم کو رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments