محفل سماع طمانیت وسکون کا سبب،طارق رشید احمد

محفل سماع طمانیت وسکون  کا سبب،طارق رشید احمد

ملتان(لیڈی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی و سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید احمد نے کہا ہے کہ محفل سماع سے دل کو طمانیت اور سکون حاصل ہوتا ہے ۔

انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کے سلسلے میں اسلم انصاری آڈیٹورم میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نبی مکرم ؐ رحمتہ اللعالمین ہیں اور آپؐ کے ذکر پاک کی محافل سے دل مسرور اور شاداں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان آرٹس کونسل کی میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے ۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام عید میلادالنبیؐ کی تقاریب کا سلسلہ پورے پنجاب میں جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...