میلاد النبیؐ تقریبات کیلئے ریسکیو 1122کا خصوصی منصوبہ

 میلاد النبیؐ تقریبات کیلئے ریسکیو 1122کا خصوصی منصوبہ

سات مقامات پر 13وہیکلز، دو ایمبولینسز، نو موٹر بائیکس، دو فائر وہیکلز تعینات

ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 11 اور 12 ربیع الاول کی مجالس، محافل اور دیگر تقریبات کیلئے ملتان میں خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایات پر ریسکیو کنٹرول روم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ایونٹ کوریج پلان تشکیل دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق شہر کے 7 اہم مقامات پر مجموعی طور پر 13 ریسکیو وہیکلز تعینات کی گئی ہیں، جن میں 2ایمبولینسز، 9 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 2 فائر وہیکلز شامل ہیں۔ منظور آباد چوک، حافظ شیخ امین شاہ، قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکار تعینات رہیں گے ۔ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری طبی امداد اور ریسکیو سروسز فراہم کرنے کیلئے عملہ مکمل طور پر الرٹ ہے ۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایونٹ سپروائزر انجینئر محمد بلال جبکہ مجموعی نگرانی ڈاکٹر حسین میاں کر رہے ہیں۔ریسکیو 1122 کا خصوصی ایونٹ کوریج پلان میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کے اختتام تک جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...