شہر کی سکیورٹی فول پروف،اضافی نفری تعینات

شہر  کی  سکیورٹی  فول پروف،اضافی نفری  تعینات

107جلوس میلادوریلیوں ،25محافل کیلئے حفاظتی اقدامات، 6اے کیٹیگری،25بی، 76سی کیٹیگری جلوس ریلیاں شامل،جامہ تلاشی کے بعد شمولیت کی اجازت دی جائیگی جلوسوں، محافل کے روٹس پر مؤثر چیکنگ، مانیٹرنگ اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا ، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک روانی کو بھی ہر ممکن برقرار رکھا جائے گا،سی پی او کی گفتگو

ملتان (کرائم رپورٹر)12ربیع الاول کے حوالے سے ملتان پولیس کا سکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 2500سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے حوالے سے ملتان پولیس نے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 107 جلوس و ریلیوں اور 25 محافل میلاد کی سکیورٹی کے لئے 2500 سے زائد پولیس افسر و اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔ضلع ملتان میں 12ربیع الاول کے حوالے سے 107 جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں 6 اے کیٹیگری، 25 بی کیٹیگری اور 76 سی کیٹیگری کے جلوس و ریلیاں شامل ہیں۔ ان جلوس و ریلیوں کی سکیورٹی کے لئے مجموعی طور پر 2269 پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، جن میں 4 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، 45 ایس ایچ اوز، 510 اپر سب آرڈینیٹس اور 1699 کانسٹیبلان شامل ہیں۔

اسی طرح ضلع بھر میں 25 محافل میلاد منعقد ہوں گی، جن میں 4 اے کیٹیگری، 7 بی کیٹیگری اور 15 سی کیٹیگری کی محافل شامل ہیں۔ محافل میلاد کی سکیورٹی کے لئے 248 پولیس افسر و اہلکار تعینات کئے جائیں گے ، جن میں 4 ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز، 14 ایس ایچ اوز، 35 اپر سب آرڈینیٹس، 180 کانسٹیبلان اور 6 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز، جلوسوں، ریلیوں اور محافل میلاد کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ تمام افسر فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کی مؤثر نگرانی کریں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل الرٹ رہیں۔سی پی او ملتان نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جلوسوں اور محافل کے روٹس پر مؤثر چیکنگ، مانیٹرنگ اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بھی ہر ممکن طور پر برقرار رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...