ڈیرہ غازی خان،ٹرالر ، لوڈر میں تصادم، 3افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان،ٹرالر ، لوڈر میں تصادم، 3افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

 ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انڈس ہائی وے پر ٹرالر اور لوڈر ڈالے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث لوڈر ڈالے کا ٹائر پھٹنے اور بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے ، جن میں عباس، محمد ابراہیم اور محمد صادق شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 30سالہ راشد، 50سالہ فاروق، 25سالہ شاکر، 36 سالہ ارشد، 34 سالہ طالب اور 40 سالہ نصراللہ شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...