تحریک پاسبان اہلسنت کی میلاد ریلی، شہریوں کی بھرپور شرکت

 تحریک پاسبان اہلسنت کی میلاد ریلی، شہریوں کی بھرپور شرکت

شرکا ئکا پرتپاک استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور ،ہار پہنائے ،مٹھائیاں بھی تقسیم

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) تحریک پاسبان اہلسنت میاں چنوں کے زیر اہتمام میلاد ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت تحریک پاسبان اہلسنت کے رہنما اور صدر بار ایسوسی ایشن میاں چنوں سردار اورنگ زیب نظامی ایڈووکیٹ نے کی۔ ریلی کا آغاز میلاد چوک سے ہوا، جو شہر کے مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی مقررہ مقام پر پہنچی۔ ریلی کے راستوں میں شہریوں نے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا۔ مختلف مقامات پر شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جبکہ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ ریلی میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے حضور نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر شرکا نے میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد نے بھی ریلی کا حصہ بن کر مذہبی عقیدت کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران شہریوں کی جانب سے شرکا کا استقبال کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...