پولیس رویہ سے تنگ ٹرک ڈرائیور کا اقدا م خودسوزی

 پولیس رویہ سے تنگ ٹرک ڈرائیور کا اقدا م خودسوزی

سخی سرور چوکی پر واقعہ، ملزم قبل ازیں بھی کوشش کرچکا، بھائی کا موقفتشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال منتقل، واقعہ کی تحقیقات جاری

 ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سخی سرور چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر پولیس کے رویے سے تنگ ٹرک ڈرائیور مشرف نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشرف کو قابو کرلیا اور آگ بجھائی، جس کے بعد اسے علاج معالجے کے لئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تشویشناک حالت کے باعث اسے برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مشرف کے ہمراہ موجود اس کے چھوٹے بھائی انار گل نے بتایا کہ مشرف اس سے قبل بھی خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرچکا ہے ، جبکہ مبینہ طور پر ذہنی عدم توازن کے باعث اس نے دوبارہ ایسی حرکت کی۔ بھائی کے بیان کے مطابق مشرف کی ذہنی کیفیت کے باعث خاندان کو اس حوالے سے تشویش لاحق تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشرف کو مزید نقصان سے بچایا، بعدازاں اسے طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ڈی پی او کی ہدایت پر متعلقہ ایس ایچ او سخی سرور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...