جے یو آئی پنجاب کا مولانا عبدالسبحان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
ماہڑہ (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا محمد صفی اللہ، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، نائب امراء سید زکریا شاہ، علامہ یحییٰ عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، ناظمین نور خان ہانس۔۔۔
صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز ودیگر نے جے یو آئی پنجاب کے سرپرست مولانا عبدالسبحان کی اہلیہ، ناظم عمومی مولانا مسعود الحسن جمال اور مولانا مطلوب الحسن کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ ماں کا رشتہ شفقت و محبت کا انمول اور بے مثال رشتہ ہوتا ہے ۔ مولانا محمد صفی اللہ نے کہا کہ وہ مرحومہ کے اہل خانہ اور اولاد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments