مظفرگڑھ، سرکاری اداروں میں مفت سبزی کی کاشت کا آغاز

مظفرگڑھ، سرکاری اداروں میں مفت سبزی کی کاشت کا آغاز

ڈی سی کا مختلف مراکز کا دورہ، دیکھ بھال ، بروقت آبپاشی یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)** وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں سرکاری اداروں، مراکز صحت، تعلیمی اداروں اور مثالی دیہات میں مفت سبزی کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک شہر سلطان، کوٹلہ لال شاہ، مریم نواز آر ایچ سی سنٹر شہر سلطان اور آر ایچ سی سنٹر الودے والی سمیت مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزیوں کی کاشت کے لیے مختص جگہ، فصل اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔انہوں نے بستی مونڈکا، خانگڑھ میں مثالی گاؤں، روہیلاوالی آر ایچ سی سنٹر اور ہائر سیکنڈری سکول روہیلاوالی کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر سبزیوں کی کاشت کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مفت سبزی کی کاشت سے سرکاری اداروں اور مقامی آبادی میں تازہ سبزیوں کی پیداوار کو فروغ ملے گا اور کاشتکاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ متعلقہ محکمے فصل کی مناسب دیکھ بھال، بروقت آبپاشی اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...