بی زیڈ پولیس کا مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ زخمی ملزم گرفتار

 بی زیڈ پولیس کا مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ زخمی ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔۔۔

۔پولیس ترجمان کے مطابق بی زیڈ پولیس کی ٹیم طارق آباد کے قریب معمول کی گشت پر مامور تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزم پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی الگ الگ ہوگئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے ۔پولیس اہلکاروں نے ملزموں کا تعاقب کیا۔ کچھ فاصلے پر ایک ملزم زخمی حالت میں ملا، جس کی شناخت وکرم عرف وکی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس نے زخمی ملزم کا ریکارڈ چیک کیا تو وہ ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...