پمز واقعہ پر قوم سوگوار، وزیر صحت مستعفی ہوں ،ثمینہ سعید
ملتان (کرائم رپورٹر)قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید صدر جنوبی پنجاب شازیہ سیال نے۔۔۔
پمز ہسپتال اسلام آباد کے گائنی وارڈ میں اے سی کمپریسر پھٹنے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ، صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ثمینہ سعید نے کہا کہ ننھی کلیوں کی ایک ساتھ بجھ جانے والی زندگیاں پوری قوم کے دل کو زخمی کر گئی ہیں۔ جن ماؤں نے اپنی گودوں میں زندگی کی خوشیاں سجانے کے خواب دیکھے تھے ، آج ان کی گودیں اجڑ گئی ہیں۔ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر پوری قوم سوگوار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments