ایمرسن یونیورسٹی :مبینہ بے ضابطگیوں ہراسانی پر فپواسا کا اظہار تشویش
ملتان (خصوصی رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا)پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد بنیامین نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں مبینہ انتظامی و مالی بے ضابطگیوں، اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں اور خواتین اساتذہ کو مبینہ ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹی کے مالی و انتظامی معاملات میں شفافیت، میرٹ اور قانون و قواعد کی پاسداری انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ مالی یا انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے والے اساتذہ کو تحفظ دینے کے بجائے دباؤ میں لانا، عہدوں سے ہٹانا یا ملازمت کے حوالے سے خوفزدہ کرنا قابل مذمت ہے ، جبکہ خواتین اساتذہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنا بھی افسوسناک ہے ۔ڈاکٹر بنیامین نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں دباؤ ڈالنے کے بجائے غیرجانبدارانہ انکوائری ہونی چاہیے ۔ یونیورسٹی سربراہ کو فریق بننے کے بجائے غیرجانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments