میپکو میں نظم و ضبط، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،وقاص مسعود
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) میپکو وقاص مسعود امجد چغتائی نے کہا ہے کہ کمپنی میں نظم و ضبط، احتساب اور شفافیت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
ہر افسر و ملازم ادارہ جاتی قواعد، ضابطہ اخلاق اور فرائض دیانت داری و احساسِ جواب دہی سے انجام دے ۔ خلاف ورزی پر مقررہ قانونی و محکمانہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ میرٹ اور نظم و ضبط برقرار رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو بہاولنگر سرکل میں ‘‘ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1978ء’’ اور ‘‘خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کا قانون 2010ء’’ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ادارے کے لئے نظم و ضبط، اخلاقی رویہ، باہمی احترام، مساوات اور پیشہ ورانہ ذمہ داری بنیادی ستون ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments