تاجر اتحاد مسائل حل کا ضامن، حکومت ریلیف دے ، خواجہ شفیق

تاجر اتحاد مسائل حل کا ضامن، حکومت ریلیف دے ، خواجہ شفیق

ماڈل ٹاؤن ننگانہ چوک تاجر تنظیم کے عہدیداروں کی حلف برداری، مسائل حل کا عزم

 ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران ماڈل ٹاؤن ننگانہ چوک ملتان ایونیو روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر اتحاد گروپ کے صدر رانا محمد اصغر نے عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بزرگ تاجر رہنما و چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق تھے ۔تقریب میں نومنتخب صدر شیخ محمد وقاص، جنرل سیکرٹری راؤ آفتاب، چیئرمین ملک ظفر منگانہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری نعمان، جوائنٹ سیکرٹری شیخ عاصم، سینئر نائب صدر رائے ذوہیب اکرم، سرپرست اعلیٰ چودھری ناصر محمود اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔ مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔خواجہ محمد شفیق نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ تاجر اتحاد ہی مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...