پی پی بلدیاتی انتخابات تیاری سے لڑے گی‘ عبدالقادر شاہین

پی پی بلدیاتی انتخابات تیاری سے لڑے گی‘ عبدالقادر شاہین

ملتان میں یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی مکمل، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کی زیرصدارت اجلاس سٹی صدر ملک نسیم لابر کے زیر اہتمام ہوا۔ اجلاس میں ملتان سٹی، ضلع، تحصیلوں، صوبائی حلقہ جات اور یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی، بلدیاتی انتخابات اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اجلاس سے عبدالقادر شاہین، خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، ملک ریاض حسین سامٹیہ، راؤ ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، آفتاب علی خان بابر، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید عارف شاہ، خواجہ عمران، میاں منظور قادری، ساجد خان بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ  پیپلزپارٹی  پورے سرائیکی وسیب میں بلدیاتی انتخابات بھرپور تیاری سے لڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...