محفل میلاد مصطفیٰ ؐ، عاشقان رسول کی شرکت
ماچھیوال (نامہ نگار)نجی کاٹن فیکٹری میں محفل میلاد مصطفیٰ ؐ کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول ؐاور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل سے اسلامی روحانی مشن کے مبلغ و خلیفہ ڈاکٹر محمد فاضل نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری عاشق آرائیں، ضلعی صدر علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) وہاڑی حاجی اطہر غفور، حاجی اظہر غفور، قاری محمد ارشد، بلال اظہر، قلب حسن، عمران جاوید، اویس اظہر اور ذیشان اطہر سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ڈاکٹر محمد فاضل نقشبندی نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ، محبت رسول ؐ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا اور اسوۂ حسنہ اپنانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments