کھالے کی کھدائی سے گھروں کے راستے بند، اہل علاقہ کا احتجاج

 کھالے کی کھدائی سے گھروں کے راستے بند، اہل علاقہ کا احتجاج

پولیس لائن کے مالیوں پر پائپ اکھاڑنے کا الزام، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)دربار والی بستی وہاب چوک کے رہائشی فوجی محمد حسین نے محمد سلیم، ساجد آرائیں، عبدالغفار ٹھیکیدار، عابد حسین اور دیگر اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس لائن کے مالیوں نے کرین کے ذریعے کھالے کی کھدائی کے دوران بستی کے گھروں کو جانے والے راستے بند کردیئے ہیں۔فوجی محمد حسین کے مطابق کھالے کی کھدائی کے دوران گھروں کے سامنے آمدورفت اور پانی کی نکاسی کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بچھائے گئے بڑے پائپ بھی اکھاڑ دیئے گئے ، حالانکہ ان پائپوں سے پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔

راستے بند ہونے سے بچوں کا سکول جانا مشکل ہوگیا جبکہ خواتین اور بزرگوں سمیت دیگر افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ غریب شہریوں کے گھروں کے سامنے سے پائپ اکھاڑ دیئے گئے ، جبکہ بااثر افراد کے گھروں کے سامنے راستے اور پائپ بدستور موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پکے کھالے اور آبادیوں کے سامنے پلیاں بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، تاہم شہری اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کرتے ہیں تو ان اقدامات کو بھی ختم کردیا جاتا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور گھروں کو جانے والے راستے بحال کرائے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات دور ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...