ہیپاٹائٹس کیخلاف بروقت تدابیر ناگزیر،شائستہ زیبا
عوامی صحت کے لئے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، خطاب
ملتان(لیڈی رپورٹر)ڈسٹرکٹ چیئرپرسن لائنز کلبز انٹر نیشنل 305این ون کے زیراہتمام ہیپاٹائٹس کیمپس اینڈ آگاہی مہم ڈسٹر کٹ چیئر پرسن شائستہ زیبا کی زیرِ نگرانی زکریا ٹاؤن ملتان میں انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا مقصد شہریوں میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، بیماری سے بچاؤ کے طریقوں، بروقت تشخیص اور طبی معائنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ شائستہ زیبا نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لئے عوامی آگاہی، بروقت تشخیص اور احتیاطی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے اس نوعیت کی آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔عوام کو ہیپاٹائٹس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور صحت کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی۔اس موقع پر صاف پانی اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے حوالے سے لٹر یچر تقسیم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments