ڈویژن سطح پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ضرورت ، خالد کھوکھر

ڈویژن سطح پر نئے صوبے بنانا  وقت کی اہم ضرورت ، خالد کھوکھر

ملتان(وقائع نگار خصوصی)صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے ڈویژن کی سطح پر نئے صوبے بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ نظام پر کڑی تنقید کی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام تباہ ہوچکا ہے اور اس نے ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے ، نئے صوبے بننے سے ہی گورننس بہتر ہوسکتی ہے ۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ، 26کروڑ عوام کو اپنے حقوق کیلئے باہر نکلنا ہوگا تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔ جن حکمرانوں کے بچے اور جائیدادیں بیرون ملک ہوں، وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں کیا سوچیں گے ؟ موجودہ نظام مزید نہیں چل سکتا، پوری قوم مشکلات کا شکار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...