سرعام مبینہ منشیات فروشی نوجوان نسل تباہ ہونے لگی
ماچھیوال(نامہ نگار)سرعام مبینہ منشیات فروشی سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔ تفصیل کے مطابق مبینہ طور پر۔۔۔
ماچھیوال ریلوے کوارٹروں اور ریلوے سٹیشن کے سامنے اور اردگرد سرعام آئس کی فروخت جاری ہے ،کم عمر لڑکے اورنوجوان آئس کے نشہ کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں، فقیروں کے روپ میں ملنگ بھی چھوٹی چھوٹی پڑیاں بنا کر فروخت کررہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہھے ۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments