اوپن یونیورسٹی داخلوں میں توسیع
ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان نے فال کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ ترجمان کے مطابق طالبات مختلف انڈرگریجویٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، پوسٹ اے ڈی پی، بی ایس میں داخلے کے لیے درخواستیں 18 ستمبر تک جمع کراسکتی ہیں۔
یونیورسٹی کے مطابق چار سالہ بی ایس پروگرامز صبح اور شام کی شفٹوں میں اپلائیڈ سائیکالوجی، عربی، باٹنی، بایوکیمسٹری، بایوٹیکنالوجی، بی بی اے ، کیمسٹری، ڈیٹا اینالیٹکس، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، انوائرنمنٹل سائنسز، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، میتھمیٹکس، فزکس، پبلک ہیلتھ، پولیٹیکل سائنس، سوشیالوجی، شماریات، اردو سمیت دیگر شعبہ جات میں داخلے دیے جارہے ہیں۔ایسوسی ایٹ ڈگری اور پوسٹ اے ڈی پی/بی ایس پانچویں سمسٹر کے علاوہ بی ایڈ، ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن، ڈیجیٹل جرنلزم، ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ، عربی اور گرافک ڈیزائن کے پروگرامز بھی شامل ہیں۔ مختلف ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں آئل پینٹنگ، فوٹوگرافی، ڈیجیٹل پینٹنگ، پوڈکاسٹ پروڈکشن، کلائمیٹ چینج رپورٹنگ اور سوشل میڈیا گورننس شامل ہیں۔درخواستیں یونیورسٹی کے آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی۔ فیس جمع کرانے کے بعد ادا شدہ چالان پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی پروگرامز کے داخلوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments