سکولوں میں طلبہ ڈیٹا، مفت کتب کی طلب جانچنے کا فیصلہٍ
سکولوں میں طلبہ ڈیٹا، مفت کتب کی طلب جانچنے کا فیصلہہیڈ ٹیچرز طلبہ کے ڈیٹا کواپ ڈیٹ اور سی ای اوز مکمل تصدیق کریں گے
ملتان (خصوصی رپورٹر) سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی سیشن 2027-28 کے لیے مفت درسی کتب کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری سکولوں میں طلبہ کے آن لائن ڈیٹا کی تصدیق اور کتابوں کی طلب کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام کے پروگرام مینجمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز) کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔ہدایت کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی نے سکول انفارمیشن سسٹم سے منسلک آن لائن پورٹل قائم کیا ہے ، جس پر طلبہ کی تعداد، جماعت، ذریعہ تعلیم اور تعلیمی گروپ کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔ سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو نرسری سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کا جماعت وار ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔آٹھویں جماعت کے طلبہ کی اگلی جماعت میں منتقلی کے پیش نظر سائنس، آرٹس یا میٹرک ٹیک سمیت متوقع تعلیمی گروپ اور اردو یا انگلش میڈیم کا انتخاب بھی درج کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کا ڈیٹا بھی متعلقہ گروپس کے مطابق اپ لوڈ کیا جائے گا۔قرآن پاک کے سپاروں، ترجمہ قرآن اور تجویدی قاعدہ کی ضروریات کے لیے الگ پورٹل پر معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ہیڈ ٹیچرز کو مراسلہ ملنے کے تین دن میں ڈیٹا جمع کرانے جبکہ سی ای اوز کو اگلے دو دن میں 100 فیصد تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments