نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے دو مریض بدستور زیرعلاج

نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے دو مریض بدستور زیرعلاج

نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے دو مریض بدستور زیرعلاجخسرہ اور ڈینگی کے شبہ می رپورٹس کا انتظار،ٹیسٹ سہولت دستیاب نہیں

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں منکی پاکس کے دو مریض بدستور زیرعلاج ہیں، جبکہ ڈینگی اور خسرہ کے شبہ میں ایک، ایک مریض کی تشخیصی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق منکی پاکس میں مبتلا دونوں مریض گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق خسرہ کے شبہ میں زیرعلاج ایک مریض کے تشخیصی ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، جبکہ ڈینگی کے شبہ میں زیرعلاج مریض کی رپورٹ بھی منتظر ہے ۔ذرائع کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ اور منکی پاکس کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں، جس کے باعث مریضوں کے نمونے لاہور یا اسلام آباد بھجوائے جاتے ہیں۔

 طبی ماہرین کے مطابق نمونے دوسرے شہروں میں بھیجنے اور رپورٹس کے انتظار کے باعث مشتبہ مریضوں کی حتمی تشخیص میں وقت لگ سکتا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مشتبہ مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے تاکہ ممکنہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ ماہرین نے تشخیص کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جنوبی پنجاب میں جدید ٹیسٹنگ سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

منکی پاکس 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...