جعلی وکلاء کی روک تھام ،بائیو میٹرک ضروری ،فیاض لغاری
جعلی وکلاء کی روک تھام ،بائیو میٹرک ضروری ،فیاض لغاریبار اور کالے کوٹ کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، تقریب سے خطاب
ملتان (کورٹ رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں وکلاء کی بائیو میٹرک کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار فیاض حسین خان لغاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی بائیو میٹرک کا مقصد وکالت کے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والے جعلی وکلاء کی روک تھام ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے ووٹ کی تصدیق کے لیے زیادہ سے زیادہ بائیو میٹرک کرائیں تاکہ غیر ممبران کو ووٹ دینے سے روکا جاسکے ۔ بار ایسوسی ایشن، وکلاء اور کالے کوٹ کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وکالت ایک معزز اور ذمہ دار پیشہ ہے ، اس کی حرمت اور وقار برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments