چیمبر الیکشن مہم،فاؤنڈرز گروپ کی تقریب جلسے میں تبدیل

چیمبر الیکشن مہم،فاؤنڈرز گروپ کی تقریب جلسے میں تبدیل

چیمبر الیکشن مہم،فاؤنڈرز گروپ کی تقریب جلسے میں تبدیل ووٹرز کا بھرپور اعتماد، سلیمان صدیقی اور سلطان محمود ملک کی حمایت کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے انتخابات 2026 کے سلسلے میں فاؤنڈرز گروپ کی عشائیہ تقریب بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ تقریب میں ریکارڈ تعداد میں ووٹرز، سپورٹرز اور خواتین ممبران نے شرکت کرکے گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے فاؤنڈرز گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔تقریب میں گروپ قائدین میاں تنویر اے شیخ، خواجہ محمد یوسف، فرید مغیث شیخ، میاں راشد اقبال، خواجہ محمد حسین، محمد شکیل ارائیں، شیخ ظفر اقبال، محمد سہیل طفیل اور دیگر امیدواروں کا تعارف کرایا گیا، جن کا شرکا نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ محمود گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین خواجہ محمد یونس، خواجہ محمد الیاس اور خواجہ مہر علی کی آمد پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈرز گروپ کے قائد اور کارپوریٹ کلاس کے امیدوار میاں تنویر احمد شیخ نے کہا کہ گروپ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نئی صنعتوں کے قیام، روزگار کے مواقع اور خطے کی معاشی ترقی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔دیگر امیدواروں نے کہا کہ ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت نے گروپ کی کامیابی پر اعتماد کی عکاسی کردی ہے ۔ 16 ستمبر کو کامیابی کی امید ہے ۔ تقریب میں صدر چیمبر میاں بختاور تنویر شیخ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ شرکا کی بڑی تعداد کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...